the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سعودیہ ،18ستمبر(ایجنسی) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمدبن نائف بن عبدالعزیز آل سعود نے کہا ہے کہ #حج کے موقع پر امن وامان کو یقینی بنانے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ دوران حج کسی شرپسند کو مناسک حج کی ادائی میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شہزداہ محمد بن نائف نے ریاض میں حج سے انتظامات سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج ایک عبادت ہے۔ اس دوران کسی کو اپنے مخصوص نظریات کے تحت سیاست بازی کی اجازت دی جائے گی اور نہ



کسی قسم کے پروپیگنڈے کو برداشت کیا جائے گا۔

ولی عہد جو حج کے سپریم کمیشن کے سربراہ بھی ہیں، کا کہنا تھا کہ حکومت خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی قیادت میں رواں سال کے موسم حج کو ہر صورت میں کامیاب بنائے گی۔
ولی عہد کا کہنا تھا کہ 1436ھ کے حج کے موقع پر بھی سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ دہشت گردی کی ہر قسم کی سازش کو پوری ریاستی طاقت سے ناکام بنایا جائے گا۔ حج کے دوران کسی شرپسند کو اپنی غیرمتعلقہ سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.